Live Updates

تحریک انصاف میں مفاد پرست لوگوں کی لئے کوئی جگہ نہیں،محمودخان،صوبے کے غیور عوام تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحد ہو کر ملک اور صوبے کی سلامتی ،بقاء اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں، وزیرکھیل خیبرپختونخوا

جمعرات 27 مارچ 2014 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر برائے کھیل، سیاحت ،میوزیم و آثارقدیمہ اور اُمور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں مفاد پرست لوگوں کی لئے کوئی جگہ نہیں ہے بلکہ یہ مخلص اور محب وطن لوگوں کا سیاسی جماعت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے برتھانہ مٹہ سوات میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مسلم لیگ اور دیگر مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما ء جاں آباد،عظمت علی، نادر خان ،جمال ناصر نے خاندانوں نے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں سے مستغفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور تحریک انصاف کے مرکزی وصوبائی قیادت اور صوبائی وزیر محمود کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محمود خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقا ضا ہے کہ صوبے کے غیور عوام تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحد ہو کر ملک اور صوبے کی سلامتی ،بقاء اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ سوات کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور کانجو ائیر پورٹ کے متاثرین کے لئے بھرپور کوشیش کرینگے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے رکن قومی اسمبلی مراد سعید اس مسئلے کو قومی اسمبلی کے فلور پر اُٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی صوبائی حکومت تبدیلی کے ایجنڈے کے تحت بدعنوانی کے خاتمے ، نظام میں شفافیت لانے اور قواعد وضوابط کے حقیقی نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے دیرپا اور مثبت اقدامات اُٹھارہی ہے تاہم مسائل کی کے لئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے جس کے لئے تمام متعلقہ حکام اور عوام کا بے لوث تعاون درکار ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ PK-86 سوات کا ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے اُمید وار بھاری اکثیریت سے جیت جائیں گے اور مفاد پرست سیاستدانوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کردینگے ۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک کی قیادت میں صوبائی حکومت ضلع سوات کی کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات