Live Updates

این اے 46فیصلہ،عمران خان نے کیس کی پیروی کیلئے قاضی انور ایڈووکیٹ کو منتخب کر لیا، این اے 46الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،این اے 46پر تحریک انصاف کی جیت ہو گی،اقبال آفریدی

جمعرات 27 مارچ 2014 18:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حلقہ این اے46خیبر ایجنسی کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد کیس مزید آگے جانے کی صورت میں پارٹی رہنما اور ممتاز قانون دان قاضی انورایڈووکیٹ کو پیروی کیلئے منتخب کیا ہے جبکہ این اے 46میں الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف فاٹا کے رہنما اور این اے 46 کے سابق امیدوار اقبال آفریدی کے مطابق انھوں نے اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں این اے46کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف این اے 46الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی جس کیلئے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پارٹی چیئرمین عمران خان نے کیس مزید آگے جانے کی صورت میں ممتاز قانون دا ن قاضی انور ایڈوکیٹ کو کیس کی پیروی کیلئے منتخب کیاہے ۔اقبال آفریدی نے کہا کہ این اے 46میں دھاندلی کا جو الزام لگایا وہ سچ ثابت ہوا،انصاف کرنے پر عدلیہ کے انتہائی مشکور ہیں۔انھوں نے کہا کہ این اے 46پر تحریک انصاف ہی الیکشن جیتے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات