عالمی ادارہ صحت نے بھارت کوپولیوسے پاک ملک قراردیدیا

جمعرات 27 مارچ 2014 18:34

عالمی ادارہ صحت نے بھارت کوپولیوسے پاک ملک قراردیدیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) عالمی ادارہ صحت نے بھارت کوپولیوسے پاک ملک قراردیدیا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا پولیو سے پاک ہوچکاہے۔

(جاری ہے)

جس کا مطلب ہے کہ دنیاکی 80فیصد آبادی پولیو سے پاک ہوچکی ہے تاہم افغانستان، پاکستان، نائیجریا سے پولیو وائرس کا خاتمہ نہیں ہوسکا۔ بھارت کی جانب سے پولیو سے بچاوٴ کے لیے دو دہائیوں سے کوششیں جاری تھیں۔ بھارت میں پولیو کا آخری کیس جنوری 2011 میں ریاست مغربی بنگال میں سامنے آیا تھا۔ تین سال تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہ آنے پر اس ملک کو پولیو سے پاک قراردیاجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :