ایشیاء کی خام تیل کی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا

جمعرات 27 مارچ 2014 17:52

سنگاپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء)ایشیاء کی خام تیل کی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سنگا پور کی مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک کے مین کنٹریکٹ کے تحت ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ(لائٹ سویٹ) کی مئی کیلئے ترسیل 10 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 100.34 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی کروڈ کی مئی کے سپلائی گیارہ سینٹ کی کمی کے ساتھ 106.95 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔