سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ڈبل سواری اور موبائل فون سروس کی بندش سے روک دیا
جمعرات 27 مارچ 2014 16:43
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس کی غیر ضروری بندش سے روک دیا۔
(جاری ہے)
ا سندھ ہائی کورٹ نے متفرق درخواستوں پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے عوام کی پہلی ترجیح موٹر سائیکل کی سواری ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے باعث ہنگامی حالات میں عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ موبائل فون سروس کی معطلی سے بھی عوام کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ صوبائی حکومت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بلاجواز پابندی اور موبائل فون سروس معطل نہیں کرسکتی۔ اگر متعلقہ حکام کو اس قسم کے اقدام ہی کرنا ہوں تو اس کی ٹھوس وجوہات ہونی چاہیئں۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت امن و امان کی مخدوش صورت حال یا مذہبی مواقعوں کو جواز بنا کر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادیتی ہے اس کے علاوہ اس موقع پر موبائل فون سروس کی معطلی بھی معمول بن گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.