جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 27 مارچ 2014 16:23

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء)ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

دو مسافر جعلی ویزے جبکہ ایک مسافر کسی اور کے ویزے پر لیبیا جانے کی کوشش میں گرفتار کئے گئے ۔ ایف آئی اے نے گزشتہ رو ز لاہور ائیر پورٹ پر جعلی ویزے پر لیبیا جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں ضعیب اور سہیل کو گرفتارکر لیا جبکہ شفیق کسی اور کے ویزے پر لیبیا جانے کی کوشش کر رہا تھا جسے گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔