پیمرا ارکان کی تقرریوں کے خلاف دائر درخواست پر وفاق حکومت اور پیمرا سے جواب طلب

جمعرات 27 مارچ 2014 16:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا ارکان کی تقرریوں کے خلاف دائر درخواست پر وفاق حکومت اور پیمرا سے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ میں پیمراارکان کی تقرریوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں درخواست گزار این جی او نے موقف اختیارکیاہے کہ پرویز راٹھور،گوہر اعجاز اور اسرارعباسی کی تقرریاں پیمرا آرڈیننس کی خلاف ورزی ہیں۔ جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور پیمرا سے2ہفتوں میں جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :