بجلی کی قیمتوں میں اضافے اوربنگلہ دیش حکومت کے مقامی شائقین پر کسی اور ملک کا پرچم لہرانے پر پابندی کیخلاف قراردادیں جمع

جمعرات 27 مارچ 2014 16:21

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) اپوزیشن نے بجلی کی قیمتوں اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے اوربنگلہ دیش حکومت کی طرف سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مقامی شائقین پر کسی اور ملک کا پرچم لہرانے پر پابندی کیخلاف قراردادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد میں بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام پر بوجھ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی کمی کرے ۔

بنگلہ دیش حکومت کی طرف سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مقامی شائقین پر کسی اور ملک کا پرچم لہرانے پر پابندی کیخلاف مذمتی قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی فائزہ ملک کی طرف سے جمع کرائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :