بجلی کی تقسیم کانظام بہتر بنانے کیلئے عالمی بینک سے 50کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

جمعرات 27 مارچ 2014 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) ملک میں بجلی کی تقسیم کانظام بہتر بنانے کیلئے عالمی بینک کی جانب سے 50کروڑ ڈالر قرض ملنے کی توقع ہے عالمی بینک کے مطابق پاکستانی حکومت اور عالمی بینک مشترکہ پالیسی پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بناکر نقصانات کو کم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کیلئے عالمی بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیئے جائینگے جس کی منظوری کیلئے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس مئی میں ہوگا۔ماہرین کے مطابق بجلی کی ترسیل میں ہونے والے نقصانات کم ہونے سے حکومت پر سے سبسڈی کا بوجھ بھی کم ہوگا اور بجلی کے نرخوں میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :