پرویز مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت نے تحریری فیصلہ جاری

جمعرات 27 مارچ 2014 15:05

پرویز مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت نے تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) پر ویز مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے،عدالتی حکم 3 صفحات پر مشتمل ہے ، تینوں ججوں کے دست خط موجودہیں ۔تحریری فیصلہ کے مطابق پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کا حکم برقرار ہے،اور ان کی 31 مارچ کو خصوصی عدالت طلبی کا حکم بھی برقرار ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے کے مطابق جسٹس فیصل عرب مقدمے سے الگ نہیں ہوئے، عدالت انور منصور کے رویئے پر صرف آج کے لیے اٹھی،جسٹس فیصل عرب سماعت کے دوران انور منصور کے رویئے کی وجہ سے ہی عدالت سے گئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 14 مارچ کے عدالتی حکم نامے پر اعتراض ہے تو اسے چیلنج کیا جا سکتا ہے ۔پر ویز مشرف غداری کے مقدمے کی آئندہ سماعت 31 مارچ کو ہو گی۔