تماشائیوں پرغیرملکی ٹیموں کے پرچم لہرانے پر پابندی نہیں،بنگلہ دیش بورڈ

جمعرات 27 مارچ 2014 15:04

تماشائیوں پرغیرملکی ٹیموں کے پرچم لہرانے پر پابندی نہیں،بنگلہ دیش ..

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ تماشائیوں پرغیرملکی ٹیموں کے پرچم لہرانے پر پابندی نہیں ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ کے دوران تماشائی ہرملک کاجھنڈالاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے بعد مہمان ٹیم کو بنگلہ دیش میں زبر دست پزیرائی ملی تھی جس کے بعد بنگلہ دش حکومت کی جانب سے انوکھے حکم نامے پر غیر ملکی ٹیموں کو اسٹیڈیم میں پرچم نہ لانے کا حکم دیا گیا تھا جس پر آئی سی سی حکام نے بھی وضاحت طلب کی تھی۔

متعلقہ عنوان :