اسلام دشمن ہمارے حکمرانوں اور فوج کو اپنے مقاصد کیلئےاستعمال کررہے ہیں، مولانا سمیع الحق

جمعرات 27 مارچ 2014 14:02

اسلام دشمن ہمارے حکمرانوں اور فوج کو اپنے مقاصد کیلئےاستعمال کررہے ..

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ اسلام کا اصل اثاثہ، سرمایہ اور تشخص مدارس کی وجہ سے قائم ہے، ہمارے حکمرانوں اور فوج کو تو اسلام دشمن اپنے مقاصد کےلئےاستعمال کررہے ہیں۔نوشہرہ میں تحفظ مدارس سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران مولانا سمیع الحق نے کہا کہ آج کل میڈیا میں دن رات جنگ کے خواہشمند امن کی بات کرنے والوں کو برا بھلا کہہ رہےہیں، مدارس کے خلاف پوری مغربی دنیا ایک ہوچکی ہے، مدارس کو دہشتگردی کے اڈے اور فساد کی جڑ قرار دیا جارہا ہے لیکن یہ مدرسہ ہی ہے جو اس وقت امن کی بات کررہا ہے، جس کی ایک مثال وہ خود ہیں جو مدرسے کے طالب علم ہیں اور مشکل حالات میں بھی امن کے لئے نجانے کہاں کہاں کے سفر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ پوری مسلم دنیا کے حکمران امریکا کی کٹھ پتلی ہیں، اسلام دشمن جس طرح چاہے ہماری فوج اور حکمران دشمن کے لئے استعمال کرلیتے ہیں۔ اس وقت مدارس کے طلبا اور ان سے وابستہ علما ہی سامراجی عزائم کے خلاف میدان میں ہیں، یہ استعماری طاقتوں کا غلبہ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے روکھی سوکھی کھا کر روس کو ذلیل و خوار کردیا۔ ان ہی مدارس کی وجہ سے امریکی سامراج گھٹنے ٹیک چکا ہے اور فرار کے راستے تلاش کررہا ہے۔ ہمارے دشمنوں کو اس بات کا علم ہوگیا ہے کہ اسلام کا اصل اثاثہ، سرمایہ اور تشخص ان ہی مدارس کی وجہ سے قائم ہے۔ مدارس کی طاقت کو محسوس کرتے ہوئے دشمن نے اپنے اختلافات مٹا کر اتحاد قائم کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :