قومی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

جمعرات 27 مارچ 2014 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء)پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے روڈھم ہال میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے مطابق تربیتی کیمپ میں 16 ، 16 مرد و خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، یہ کیمپ مختلف قومی و بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے سلسلہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ کیمپ میں کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کو جدید تربیت فراہم کریں گے۔