آئی سی سی نے ویسٹ انڈین سپنر شین شیلنگفورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنے کی مشروط اجازت دیدی

جمعرات 27 مارچ 2014 13:56

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین سپنر شین شیلنگفورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس نومبر میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شیلنگفورڈ کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض کیا گیا تھا اور آئی سی سی نے ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میچوں میں باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شیلنگفورڈ کے باؤلنگ ایکشن کا بخوبی جائزہ لیا گیا اور وہ درست ہے اسلئے ہم نے انہیں دوبارہ انٹرنیشنل میچوں میں باؤلنگ کی اجازت دی ہے تاہم ان کا دوسرا ڈلیوری تا حال غیر قانونی ہے اسلئے وہ انٹرنیشنل میچوں میں دوسرا نہیں پھینک سکتے۔

متعلقہ عنوان :