جب تک نیت ٹھیک نہیں ہوگی، کراچی میں جتنی مرضی رینجرز اور فورسز لگالیں حالات بہتر نہیں ہونے والے ،چوہدری شجاعت حسین

جمعرات 27 مارچ 2014 13:45

جب تک نیت ٹھیک نہیں ہوگی، کراچی میں جتنی مرضی رینجرز اور فورسز لگالیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جب تک نیت ٹھیک نہیں ہوگی، کراچی میں جتنی مرضی رینجرز اور فورسز لگالیں حالات بہتر نہیں ہونے والے، معاملات سیاسی ہیں انہیں سیاسی طریقے سے حل کیا جائے، تینوں پارٹیاں ٹھیک ہوجائیں تو شہر قائد میں امن ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ طالبان سے کافی بات چیت ہوچکی، ہماری دعا ہے کہ معاملات طے پاجائیں، چند دن میں امن قائم نہیں ہوسکتا، آل پارٹیز کانفرنس نے بھی فیصلے کا اختیار وفاق کو دیا تاہم لگتا ہے کہ حکومت کے پاس صلاحیت نہیں کہ امن قائم کرسکے۔