کراچی میں رواں سال کی 12 ویں بینک ڈکیتی، ملزمان 51 لاکھ لوٹ کر فرار

جمعرات 27 مارچ 2014 13:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) شہر میں دن دہاڑے بینک ڈکیتیوں کی وارداتیں ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ڈاکو آج بھی ایک بینک سے چند منٹوں میں 51 لاکھ 59 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او بہادر آباد زاہد حسین کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں 7 ملزمان قومی بچت بینک میں داخل ہوئے، انھوں نے بینک کے عملے اور سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنایا اور صرف 3 منٹ میں بینک سے 51 لاکھ 59 ہزار روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے، 4 ڈاکوؤں نے شلوار قمیض جب کہ 3 نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی، ڈاکو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اپنے ساتھ لے گئے. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک عملے کے تعاون سے ملزمان کے تصویری خاکے جاری کئے جائیں گے۔

پولیس اعدادو شمار کے مطابق یہ رواں برس کی بارہویں بینک ڈکیتی ہے۔ اس سے قبل ڈاکو ایف بی ایریا میں یوسف پلازہ کے نزدیک واقع ایک نجی بینک سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :