معروف بھارتی ادکاررضا مراد اپنی اہلیہ کے ہمراہ واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھارت چلے گئے

جمعرات 27 مارچ 2014 12:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء ) معروف بھارتی ادکاررضا مراد اپنی اہلیہ کے ہمراہ واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھارت چلے گئے ۔ بھارت رانگی سے قبل ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہاکہ دلوں کو تسخیر کرنے کافن زندہ دلانے لاہور کے پاس ہے ۔ مجھے پاکستان اور خا ص طور پر لاہور میں جو محبت اور عزت ملی وہ زندگی کے قیمتی اثاثوں میں ہے۔

(جاری ہے)

رضا مراد نے کہاکہ جب میں پاکستان آیاتھا تو میر ادل میرے ساتھ تھا اب میں تو واپس بھارت جا رہا ہوں مگر میرا دل پاکستان میں رہ گیا ہے۔مجھے زندہ دلان لاہور سے جس قدر محبت اور عزت ملی اس سے میں مقروض ہوگیاہوں۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے درمیان کوئی سرحدیں نہیں ہوتی یہ تودلوں میں بستے ہیں۔ بہت جلد مزیدمحبتیں لے کر پاکستان آوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے مجھے جس قدر پذیرائی دی اس پر میں ان کا بھی شکریہ ادر کرتاہوں ۔

متعلقہ عنوان :