فلم” پرانی جینز“ کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی مختصر ویڈیو بھی ریلیز

جمعرات 27 مارچ 2014 12:55

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) نوجوانی کی مستیوں اوردوستوں کی شرارتوں سے بھرپور بالی ووڈ فلم” پرانی جینز“ کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی مختصر ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے ۔”یاری یاری“کے بو لوں پر مبنی اس گانے میں نو جوان دوست ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مستی میں جھوم کر اپنی دوستی کا جشن مناتے نظر آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس فلم کی کہانی نوجوان دوستوں کے سنہری دنوں کے گرد گھومتی ہے جب وہ زمانے کی ہر فکر سے آزاد زندگی کے مزے اڑاتے نظر آتے ہیں۔

اسی دوران دلوں میں پیار کی کونپلیں پھوٹتی ہیں لیکن دو دوست ایک ہی لڑکی کے عشق میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس کے بعد دوستی میں پڑتی ہیں دراڑیں اور محبتیں بدل جاتی ہیں نفرتوں میں۔فلم کے ہدایت کار تنو شری چتر جی ہیں اور مرکزی کردار نو جوان اداکاروں تنوج وروانی ، اداکارہ ادتیہ سیل اور ازابیل نبھارہی ہیں۔ نئے نوجوان فنکاروں کی نئی نئی فنکاری یکم مئی کوسینما کے پردوں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :