2013میں دنیا میں سزائےموت میں15فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں ایک بھی واقعہ رونمانہیں ہوا، ایمنسٹی انٹرنیشنل
جمعرات 27 مارچ 2014 12:21
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنٹسی انٹرنیشنل کا کہنا ہےکہ 2013 میں دنیا بھر میں سزائے موت کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستان میں سزائے موت کا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں میں سزائے موت دیئے جانے کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2013 کے دوران دنیا بھر کے 22 ممالک میں 778 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ ایران اور عراق میں اس سزا پر زیادہ عملدرآمد ہونا ہے، ان ممالک میں 538 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر سعودی عرب کا ہے جہاں 79 افراد کو سزا موت دی گئی۔(جاری ہے)
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس وقت دنیا میں 23 ہزار سے زیادہ قیدی سزائے موت کے منتظر ہیں، جن ممالک میں عدالتوں نے سب سے زیادہ سزائے موت سنائیں ان میں چین پہلے، پاکستان دوسرے اور بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر ہے۔
انڈونیشیا، کویت، نائجیریا اور ویت نام میں سزاؤں پر دوبارہ عمل درآمد شروع ہوا۔پاکستان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل سلیل شیٹی کا کہنا ہے کہ ’ایران اور عراق جیسے ممالک میں ہلاکتوں کا جو سلسلہ دیکھا وہ شرمناک ہے جبکہ شام اور مصر میں بھی سزائے موت پانے والے افراد کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین میں ہزاروں افراد کو دی جانے والی موت کی سزائیں شامل نہیں ہیں کیونکہ وہاں اس قسم کی معلومات حکومتی راز تصور کی جاتی ہیں۔ 2012کے دوران 682 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
-
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.