جسٹس فیصل عرب نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس سننے سے معذرت کرلی

جمعرات 27 مارچ 2014 11:27

جسٹس فیصل عرب نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس سننے سے معذرت کرلی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکلا کے اعتراض کے بعد جسٹس فیصل عرب نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں انور منصور کی 14 مارچ کے عدالتی حکم نامےمیں تصحیح کے لئے دائر درخواست پر دلائل دیئے جارہے تھے۔

اس دوران انور منصور نے کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ پرویز مشرف عدالت آنے کا ارادہ نہیں رکھتے، میں نے کہا کہ پرویز مشرف سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہ ہونا اور پیش نہ ہونا دو مختلف باتیں ہیں، عدالت نے بھی ملزم کو لاحق سیکیورٹی خطرات کو تسلیم کیا اور انہیں استثنی دیا گیا لیکن اس کے ساتھ ہی آئندہ کےلئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا اجرا کوئی مذاق نہیں، جس طرح کیس کی کارروائی چل رہی ہے وہ اس سے مطمئن نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

عدالتی کارروائی پر عدم اچمینان پر جسٹس فیصل عرب نے پرویز مشرف کے وکلا سے استفسار کیا کہ اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ عدالت کیس کی سماعت کے دوران غیر جانبدار نہیں تو پھر ہم بھی اس کیس کو چلانے میں دلچسپی نہیں رکھتے، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ اب ویہ اس بینچ کا حصہ نہیں رہے۔واضح رہے کہ جسٹس فیصل عرب پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی 3 رکنی خصوصی عدالت کے سربراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :