انوشہ رحمان نے فہمیدہ مرزا کی جانب سے وزرا کالونی سے بنگلہ خالی نہ کئے جانے پر تحریک استحقاق جمع کرادی،وزیر ہونے کے باوجود اب تک اپوزیشن لاجز میں قیام پذیر ہوں ، الاٹ کر دہ بنگلے کا قبضہ دلایا جائے ، انوشہ رحمن کا موقف

بدھ 26 مارچ 2014 23:26

انوشہ رحمان نے فہمیدہ مرزا کی جانب سے وزرا کالونی سے بنگلہ خالی نہ کئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی جانب سے وزرا کالونی سے بنگلہ خالی نہ کئے جانے پر ان کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کے مطابق وزیرمملکت انوشہ رحمان نیقومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرائی جس میں انہوں نے کہاکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے ان کے الاٹ کردہ بنگلے پرقبضہ کررکھا ہے جبکہ اس حوالے سے انہیں کئی بار ٹیلی فونک رابطہ کرکے آگاہ کیا گیا اور تحریری طور پر بھی ان سے بنگلہ خالی کرنے کی درخواست کی گئی جس کے باوجود اسے خالی نہیں کیا گیا،

تحریک استحقاق میں کہا گیا کہ وزارت ہاوٴسنگ کی جانب سے بھی سابق اسپیکر کو بنگلہ خالی کرنے کے نوٹسز جاری ہوچکے ہیں جبکہ ان کے ذمہ ساڑھے 7 لاکھ روپے واجبات ہیں جن کی ادائیگی کیلئے بھی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

انوشہ رحمان نے تحریک استحقاق میں کہا کہ وہ وزیر ہونے کے باوجود اب تک اپوزیشن لاجز میں قیام پذیر ہیں اور وہ اپنے خاندان کے ہمراہ اسلام آباد منتقل ہوچکی ہیں اس لئے انہیں الاٹ کردہ بنگلے کا قبضہ دلایا جائے

متعلقہ عنوان :