کور کمانڈر راولپنڈی نے پاک فوج کے 70 سپاہیوں کو ستارہ بسالت، 54 افسران کو ستارہ امتیاز اور 70 افسران کو تمغہ امتیاز عطا کیا

بدھ 26 مارچ 2014 23:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو ستارہ بسالت، تمغہ امتیاز (عسکری)، ستارہ امتیاز (عسکری) کے اعزازات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جی ایچ کیو آڈیٹوریم میں تقریب تقسیم اعزازات منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 70 سپاہیوں کو ستارہ بسالت، 54 افسران کو ستارہ امتیاز (عسکری) اور 70 افسران کو تمغہ امتیاز (عسکری) عطا کیا گیا۔ تقریب میں سینئر فوجی افسران اور اعزاز یافتگان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :