بنگلہ دیش کواسپورٹس مین اسپرٹ کامظاہرہ کرناچاہیے،خورشیدشاہ ،بینظیر بھٹو دور میں امریکہ کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی دعوت دی گئی تھی، آج تک مسئلہ کشمیر سے متعلق کچھ نہیں کیا ،میڈیا سے گفتگو ، حکومت امن کیلئے طالبان سے قیدیوں کی رہائی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ،اپوزیشن لیڈر

بدھ 26 مارچ 2014 22:47

بنگلہ دیش کواسپورٹس مین اسپرٹ کامظاہرہ کرناچاہیے،خورشیدشاہ ،بینظیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بنگلادیش کواسپورٹس مین اسپرٹ کامظاہرہ کرناچاہیے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو دور میں امریکہ کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی دعوت دی گئی تھی، امریکہ نے آج تک مسئلہ کشمیر سے متعلق کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈیڑھ ارب ڈالر حکومت کو ملے، اتنی ہی رقم اور ملے گی،

حکومت کہتی ہے کہ ڈیڑھ ارب ڈالرکی رقم تحفے میں ملی ہے، رقم تحفے میں ملی تو نوازشریف نے ذاتی ضمانت دینے کی بات کیوں کہی، سمجھ نہیں آتا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ 17ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا سنا ہے، ایسا ہوا تو یہ پی پی کے کارکن بن جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی امن مذاکرات کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کراچکی ہے، امن کیلئے قیدیوں کی رہائی پر ٹھوس موقف اختیار کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت امن کیلئے طالبان سے قیدیوں کی رہائی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔