قطر کے بعد دیگر ممالک کی کئی ٹیمیں بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گی، صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود ،شہبازشریف کی کھیل کے میدان آباد کرنے کی سوچ کام کر گئی ، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گئی ،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا وعدہ پورا کر دیا ، ڈی جی عثمان انور کی گفتگو ،ٹی 20میچ سے قبل ایروبکس اور جمناسٹک کا مظاہرہ ، وقفہ میں وارث بیگ ارشمہ اور علی شفقت کی پرفارمنس
بدھ 26 مارچ 2014 22:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) صوبائی وزیرکھیل رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کوشش کررہے ہیں کہ قطر کے بعد دیگر ممالک کی کرکٹ ٹیمیں بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں۔ پاکستان جونیئر اور قطر کی ٹیموں کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقدہ میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پاکستان کے میدانوں کی رونقین بحال کرنے کی سوچ کام کرگئی اوردنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں نے پاکستان کا رخ کرکے الحمدوللہ آج قذافی سٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو آغازفراہم کردیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سپورٹس بورڈ کی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین حمزہ شہباز شریف کی لیڈر شپ میں یوتھ فیسٹیول کی شہرت دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور خوشی کی بات ہے کہ یوتھ فیسٹیول دنیا میں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور اس بلندی میں بھارت سمیت مختلف ممالک کی ٹیموں نے شرکت کرکے یوتھ فیسٹیول کی رونق کو دوبالا کیا۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود خاں کا کہنا تھا کہ بھارت کا 72 رکنی دستہ یوتھ فیسٹیول میں شرکت کرچکا ہے انٹر نیشنل مرحلے میں بھی بھارت سمیت کئی ممالک کے کھلاڑی پاکستان آنے کے لئے رضامند ہیں۔
امید ہے کہ یوتھ فیسٹیول کے بین الاقوامی مرحلے میں 40 سے زائد ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کی کامیابی کے بعد ہماری کوشش ہوگی کہ ہم پی سی بی حکام سے مل کر ملک میں انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کو یقینی بنائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عثمان انور نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کھیل کی سرگرمیاں بحال ہوئیں ہیں جوکہ بڑی خوش آئندہیں۔ یوتھ فیسٹیول کے ذریعے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا وعدہ پورا کردیا ہے ۔ انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول میں کئی ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جو کرکٹ ،ہاکی ، فٹ بال اور دیگر کھیلوں میں شرکت کریں گی۔ پاکستان جونیئر اور قطر کی ٹیموں کے مابین ہونے والے واحدٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کا آغاز رنگا رنگ تقریب سے ہوا جس میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کی طالبات نے ایروبکس کا شاندار مظاہر ہ کیا لاہور جمناسٹک ایسوسی ایشن کی جانب سے بچوں نے جمناسٹک کا مظاہرہ پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ۔ میچ کے آغاز سے قبل رنگ برنگے غبارے ہوا میں چھوڑ کر قذافی سٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو خوش آمدید کہا گیا میچ کے وقفے کے دوران علاقائی رقص اور موسیقی سے حاضرین لطف اندوز ہوئے اور موسیقی کی دھنوں پر طالبات جھومتی رہیں جس کے بعد چاروں صوبوں کے لوک رقص بھی پیش کئے گئے ۔ میچ کے وقفے میں ارشمہ، وارث بیگ، علی شفقت نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کرکٹ کو خوب لطف اندوز کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی کا ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
-
بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ
-
پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
-
بھارتی انتخابات: کانگریس کا ثانیہ مرزا کو حیدر آباد سے ٹکٹ جاری کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.