نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ نے پاکستان کے ذمہ دار جوہری ریاست ہونے کی توثیق کردی ہے،پاکستان کے جوہری پروگرام کی کسی تیسرے ملک منتقلی کے الزامات پر مبنی بے بنیاد رپورٹس کو دفن کر دینا چاہیئے،ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 26 مارچ 2014 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ نے پاکستان کے ذمہ داری جوہری ریاست ہونے کی توثیق کردی ہے اب پاکستان کے جوہری پروگرام کی کسی تیسرے ملک منتقلی کے الزامات پر مبنی بے بنیاد رپورٹس کو دفن کر دینا چاہیئے۔ بدھ کو ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیوکلیئرسیکیورٹی سمٹ عمل جوہری تحفظ کے حوالے سے آگاہی بڑھانے میں مددفراہم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں سرگرمی سے حصہ لیا جبکہ وزیر اعظم نے قومی موقف کے ساتھ ساتھ سمٹ میں نیوکلیئر سیکیورٹی کے حوالے سے دور بار موقف پیش کیاجس میں پاکستان کے نیوکلیئر تنصیبات اور مواد کو محفوظ بنائے جانے اور سیکیورٹی کو مکمل یقینی بنانے کو واضح کیا گیا ۔نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ نے بھی پاکستان کے ذمہ دار جوہری ریاست ہونیکی سند کی توثیق کی اور پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کو سراہا گیا۔ ترجمان نے کہا اب یورپ کے کچھ مخصوص حلقوں کی ان بے بنیاد رپورٹس کو جن میں پاکستان کے جوہری پروگرام کی کسی تیسرے ملک منتقلی کے الزامات لگائے گئے تھے کو دفن کر دینا چاہیے۔