کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل ،سرمایہ کاری مالیت میں40ارب95کروڑروپے سے زائدکا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس151.78پوائنٹس اضافے سے26821.92پوائنٹس پر بند ہوا
بدھ 26 مارچ 2014 22:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ، کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 26700اور 26800کی نفسیاتی حدیں بھی بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں40ارب95کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت10.21فیصد زائد جبکہ53.78فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26855پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکا ،تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.