مذاکراتی کمیٹیوں اور طالبان کی سیاسی شوریٰ کے درمیان مذاکرات ، طالبان نے حکومتی تحویل میں 3قیدیوں کے بدلے 9مغویوں کی رہائی کی یقین دہانی کروا دی ، طالبان کی قید سے رہائی پانے والوں میں حیدر علی گیلانی، شہباز تاثیر ، وی سی پروفیسر اجمل خان کے نام شامل، مذاکراتی دور نہایت خوشگوار رہا ، قیدیوں کے تبالہ اور سیز فائر پر متفق ہو چکے ہیں ، طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد کی اُردو پوائنٹ سے گفتگو،حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، دونوں فریقین میں اعتماد بحال ہورہا ہے، مولانا سمیع الحق ، پروفیسر ابراہیم
بدھ 26 مارچ 2014 21:29
پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) طالبان کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ آج طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کو خوشگوار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں فریقین میں اعتماد بحال ہو رہا ہے۔المرکز اسلامی پشاور میں طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق اور رکن پروفیسر ابراہیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی، طالبان کمیٹی اور طالبان سیاسی شوری کے درمیان آج سات گھنٹے مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے ۔
حکومتی کمیٹی اور طالبان کمیٹیوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ فریقین نے ایک دوسرے کو غور سے سنا۔ انشاء اللہ جلد قوم کو امن کی خوشخبری دیں گے۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کی بحالی ہمارا ایجنڈہ ہے۔(جاری ہے)
قوم دعا کرے کہ جلد امن بحال ہو۔ مولانا سمیع الحق کا کہناتھا طالبان کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان جلد ملاقات ہوگی۔
جس میں طالبان کی سیاسی شوری سے ہونے والی آئندہ ملاقات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس سے پہلے طالبان کے سیاسی شوریٰ اور مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ابتدائی دور میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ طالبان نے حکومت کی تحویل میں 3 قیدیوں کے بدلے 9 قیدیوں کی رہائی کی یقین دہانی کی ہے طالبان کی طرف سے رہا کرانے والے قیدیوں میں حیدر علی گیلانی ، شہباز تاثیر ، وی سی اجمل خان کے نام شامل ہے جبکہ طالبان نے کمانڈر مولوی عمر ، کمانڈر مسلم خان اور تحریک نفاذ شریعت کے سربراہ مولوی صوفی محمد کے رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔سیز فائر میں توسیع کے مطالبے پر سیاسی شوریٰ نے موقف اختیار کی ہے کہ ہفتہ وار فوجی نقل وحرکت ہونے کے بعد توسیع کی جائے گی ۔ مذاکراتی دور کے دوران دونوں اطراف سے شرائط بھی پیش کئے گئے ۔مذاکراتی عمل کے حوالے سے تحریک طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر اُردو پوائنٹ کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دونوں کمیٹیوں اور سیاسی شوریٰ میں ہونے والے مذاکراتی دور نہایت خوشگوار رہااور دونوں کمیٹیوں اور سیاسی شوریٰ مذاکراتی عمل ،قیدیوں کے تبادلہ اور سیز فائر پرمتفق ہو چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی اراکین ہمارے مہمان ہے اور ان کی ہر بات سننے کے لیے طالبان تیار ہے۔ مذاکراتی دور سے پہلے طالبان کے ڈپٹی امیر شیخ خالد حقانی نے حکومتی اور طالبان کے اراکین کی استقبال کی اور ان سے ملاقات بھی کی اور طالبان کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر دونوں کمیٹیوں کو آگا ہ کیا اور انکو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کی اور بعد میں کمیٹیوں کی اراکین شمالی وزیرستان کے تحصیل شواہ کے علاقہ ڈنڈا کلے کے ایک مدرسے میں 5 گھنٹے تک تعویل مشاورت کی ۔ ذرائع مطابق اگر وزیر داخلہ کی طرف سے اہم اقدامات اٹھائے گئے تو آئندہ 24 گھنٹوں میں طالبان کی طرف سے اہم پیش رفت متوقع ہے جن کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.