آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا، 20کلو آٹے کا تھیلا 785روپے پرچون پر فروخت ہورہا ہے ‘وزیر خوراک
بدھ 26 مارچ 2014 17:57
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء )صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے آٹے کی مقرر ہ نرخوں پر فراہمی جاری ہے ، پرچون مارکیٹ میں 20کلوگرام کا تھیلا785روپے میں فروخت ہورہا ہے اور آٹے کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا ۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک پنجاب،ڈائریکٹر فوڈ پنجاب، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول لاہور I ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر لاہور II بھی شریک تھے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اوپن مارکیٹ میں نارمل آٹا 20کلوگرام کا تھیلا ، 40کلوگرام کا تھیلا اور 79کلوگرام کی پیکنگ میں فروخت ہوتا ہے جبکہ سپیشل آٹا 25کلوگرام کی پیکنگ میں فروخت ہوتا ہے اور صرف میدہ، فائن اور سوجی 50کلوگرام کی پیکنگ میں فروخت ہوتا ہے۔(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ 20کلوگرام کی پیکنگ میں آٹا مارکیٹ میں وافر مقدار میں 785روپے فی تھیلا پرچون کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے میدے ، فائن اور سوجی کے کوئی مقررہ نرخ نہ ہیں تاہم مارکیٹ میں میدے ، فائن اور سوجی کی قیمتوں کا تعین طلب اور رسد کی بنیاد پر ہوتا ہے اور ان چیزوں میں مارکیٹ کے مطابق کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت 50کلوگرام میدہ ، فائن 2170روپے سے لے کر 2265روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.