ایچ بی ایف سی نے بلڈرز کیلئے قرضہ اسکیم کی تفصیلات جاری کردیں، انفرادی بلڈرز 6 کروڑ روپے تک قرض لے سکیں گے ،رپورٹ

بدھ 26 مارچ 2014 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) ہاوٴس بلڈنگ فنانس کمپنی نے چھوٹے بلڈرز کے لئے قرضہ اسکیم کا از سرے نو اجراء کردیا ہے ، انفرادی بلڈرز 6 کروڑ روپے تک قرض لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ اسکیم 2007 میں شروع کی گئی تھی مگر جلد ہی معطل ہوگئی۔ چھوٹے اور انفرادی بلڈرز اور جائیداد کے کاروبار سے وابستہ افراد اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ چھوٹے بلڈرز جو کہ ایک سے چھ گھروں کے لئے قرضہ لینا چاہیں گے انہیں 1 کروڑ روپے سے 6 کروڑ روپے تک کا قرضہ دیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :