پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے نو شہرو فیروز میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے،دریافت شدہ ذخیرے سے 11لاکھ مکعب فٹ ٹائٹ گیس حاصل ہو سکتی ہے ،ذرائع

بدھ 26 مارچ 2014 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے نو شہرو فیروز میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ ذرائع کے مطابق توانائی بحران کے جلد از جلد خاتمے کیلئے ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے جس سے نتائج بھی حاصل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق سندھ میں نو شہرو فیروز کے بلاک سے تین ہزار 7سو 73 میٹر کھدائی کر کے گیس دریافت کی گئی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق اس دریافت شدہ ذخیرے سے 11لاکھ مکعب فٹ ٹائٹ گیس حاصل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :