ملک کی مختلف عدالتوں نے 5 برسوں میں 522 افراد کو سزائے موت سنائی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،سزا پر عملدرآمد صدر مملکت اور وزیر اعظم کے درمیان مشاورت تک روکا گیا ہے ، قومی اسمبلی میں تحریری جواب
بدھ 26 مارچ 2014 15:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک کی مختلف عدالتوں نے گزشتہ 5 برسوں میں 522 افراد کو سزائے موت سنائی ہے تاہم سزا پر عملدرآمد صدر مملکت اور وزیر اعظم کے درمیان مشاورت تک روکا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران چوہدری نثار نے مختلف سوالات کے تحریری جواب میں کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ملک بھر سے 711 دہشتگرد گرفتار ہوئے، خیبر پختونخوا سے 370، فاٹا اور بلوچستان سے 255، اسلام آباد سے 36، سندھ سے 31، گلگت سے 12 اور آزاد کشمیر سے 3 دہشت گرد گرفتار ہوئے جبکہ پنجاب سے پکڑے گئے دہشتگردوں کے بارے میں انہیں معلومات نہیں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران اسلام آباد میں 2ہزار 970 گاڑیاں چوری ہوئیں جبکہ ایک سال میں وفاقی دارالحکومت میں اغوا برائے تاوان کی 5 وارداتیں ہوئیں۔(جاری ہے)
غداری کیس میں مجموعی طور پر 23 وکلا کو 2 کروڑ 5لاکھ روپے دیئے گئے، استغاثہ کی ٹیم کو ایک کروڑ 5 لاکھ جبکہ آئینی وکلا ٹیم کو ایک کروڑ روپے ادا کئے گئے۔ بھارت کی قید میں موجود پاکستانی ماہی گیروں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 سال کے دوران بھارت نے 88 پاکستانی قیدی رہا کئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران 522 مجرمان کو سزائے موت دی گئی ، اس سلسلے میں رحم کی کوئی اپیل زیر غور نہیں، سزا پرعملدرآمد صدر اور وزیر اعظم کے مشاورت ملاقات تک روک رکھا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.