واشنگٹن ، مٹی کے تودوں تلے دبے دو مزید افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، تعداد 16ہوگئی ،ہم نے ابھی تک امید نہیں چھوڑیہو سکتا ہے کہ ہمیں کوئی زندہ مل جائے ، چیف فائر بریگیڈ

بدھ 26 مارچ 2014 14:42

واشنگٹن ، مٹی کے تودوں تلے دبے دو مزید افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) امریکہ کی شمال مغربی ریاست واشنگٹن میں مٹی کے تودوں تلے دبے دو مزید افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 16 ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کے شمالی میں واقعہ ایک گاوٴں مٹی کے تودے تلے دب گیا تھا اور اب اس کے گرد 177 فٹ اونچ مٹی کی دیوار ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ مردم شماری کے مطابق سیاٹل سے 90 کلومیٹر دور واقع اوسو نامی اس گاوٴں میں 180 افراد رہائش پذیر تھے اور امدادی کارکن اب بھی ان میں سے 100 سے زیادہ افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔مقامی فائر بریگیڈ کے چیف ٹریوس ہاٹس نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ابھی تک امید نہیں چھوڑیہو سکتا ہے کہ ہمیں کوئی زندہ مل جائے۔انھوں نے کہا کہ ہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے زندہ بچنے کے امکان سے باخبر ہیں لیکن پھر بھی ہم پوری کوششیں جاری رکھیں گے۔مٹی کے 177 فٹ اونچے تودوں نے اس گاوٴں کے 30 مکانات کو تباہ کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :