پاکستان ویمنز ٹیم اپنے دوسرے گروپ میچ میں (کل) نیوزی لینڈ کے مقابل ہوگی ،ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف ابتدائی میچ میں شکست سے حوصلے پست نہیں ہوئے ، کم بیک کرینگے ، ثناء میر

بدھ 26 مارچ 2014 14:41

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) پاکستان ویمنز ٹیم اپنے دوسرے گروپ میچ میں (کل) جمعرات کو نیوزی لینڈ کے مقابل ہوگی جبکہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا ء میر نے کہاہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف ابتدائی میچ میں شکست سے حوصلے پست نہیں ہوئے،پوری کوشش ہوگی کہ کم بیک کرتے ہوئے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم اپنے دوسرے گروپ میچ میں 27 مارچ کو نیوزی لینڈ کے مقابل ہوگی، بعدازاں 29 مارچ کو آسٹریلیا اور 31 کو آئرلینڈ کیخلاف آخری گروپ میچ شیڈول ہے۔ایک انٹرویو میں کپتان ثناء میر نے کہا کہ ایونٹ کے آغاز پر ہی جنوبی افریقہ کیخلاف شکست سے کافی مایوسی ہوئی، پہلے میچ کیلیے پچ میں بولرز کیلئے کچھ بھی نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ حریف سائیڈ کو کم سے کم ٹوٹل تک محدود کرنے کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں اور بعدازاں بیٹسویمنز بھی صلاحیتوں کے مطابق پرفارم نہیں کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ میچز میں مختلف پلان کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے حریف سائیڈز کو ٹف ٹائم دیں گے۔

متعلقہ عنوان :