حکومتی فیصلے ملک وقوم کے مفاد میں ہوں گے، بلیغ الرحمان،حکومتی کمیٹی کے طالبان سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوگی ،مذاکرات نازک معاملہ ہے،حکومت جو ضرورت محسوس کرے گی وہی کرے گی ،میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 مارچ 2014 14:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) وزیرمملکت برائے داخلہ وتعلیم بلیغ الرحمان نے کہاہے کہ حکومت کے فیصلے ملک وقوم کے مفاد میں ہوں گے،حکومتی کمیٹی کے طالبان سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومتی کمیٹی طالبان شوری کے رہنماوٴں سے ملاقات کیلئے روانہ ہوچکی ہے،حکومتی سنجیدگی کے باعث امن مذاکرات یہاں تک پہنچے ،بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، حکومت کے فیصلے ملک وقوم کے مفاد میں ہوں گے،طالبان سے مذاکرات کے بارے میں قوم کوآگاہ کیا جائیگامذاکرات نازک معاملہ ہے،حکومت جو ضرورت محسوس کرے گی وہی کرے گی

متعلقہ عنوان :