احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل کے دو ملزمان حافظ مختار اور حافظ نثار کو مفرور قرار دیدیا ، مفتی ابرار کا چلان پیش کر نے کاحکم

بدھ 26 مارچ 2014 14:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) احتساب عدالت نے اربوں روپے کے مضاربہ اسکینڈل کے دو ملزمان حافظ مختار اور حافظ نثار کو مفرور قرار دیتے ہوئے مرکزی ملزم مفتی ابرار کا عبوری چلان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔بدھ کواسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مضاربہ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سکینڈل کے مرکزی ملزم مفتی احسان الحق، مفتی عبیداللہ اور ادریس کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ مفتی ابرارالحق جسمانی ریمانڈ پر ہیں، انہیں (آج) جمعرات کو پیش کیا جائے گا۔ عدالت، پولیس کو مفتی ابرار کاعبوری چلان پیش کرنے کا حکم دے جس پر عدالت نے مفتی ابرار کا عبوری چلان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت دس اپریل تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :