ہم کسی گروپ یا جماعت کے لیے نہیں امن کے حصول کیلئے میدان میں نکلے ہیں‘مولاناسمیع الحق،امن کی منزل کا حصول پوری قوم کا خواب ہے جو انشاء اللہ پورا ہو گا ‘طالبان کمیٹی کے سربراہ کی گفتگو

بدھ 26 مارچ 2014 14:36

ہم کسی گروپ یا جماعت کے لیے نہیں امن کے حصول کیلئے میدان میں نکلے ہیں‘مولاناسمیع ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہم کسی گروپ یا جماعت کے لیے نہیں امن کے حصول کے لیے میدان میں نکلے ہیں،اب کوشش کریں گے کہ کوئی ڈیڈ لاک پیدا نہ ہو اور معاملات بہتری کی طرف جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرستان روانگی سے قبل پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ٹیلیفونک رابطے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان کے درمیان ملاقات مثبت پیشرفت ہے ، امن کی منزل کا حصول پوری قوم کا خواب ہے جو انشاء اللہ ضرور پورا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے آئے ہیں ۔ اب کوشش کریں گے کہ کوئی ڈیڈ لاک پیدا نہ ہو اور معاملات بہتری کی طرف جائیں۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک بھر کے علماء و مشائخ مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں اور مذاکراتی عمل میں مولانا سمیع الحق اور وزیراعظم کا کردار قابل تحسین ہے۔

مذاکراتی عمل کی تکمیل کے لیے پاکستان علماء کونسل طالبان کمیٹی اور حکومت سے امن کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور مولانا سمیع الحق نے پوری قوم سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :