بجٹ 2014-15ء کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کرنے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ، گزشتہ پانچ سالوں میں 522 مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی، صدر مملکت کے پاس رحم کی کوئی اپیل زیر التواء نہیں ،صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان بات چیت ہونے تک تمام سزاؤں پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے، ایک دوست ملک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی ناقابل واپسی امداد دی ہے ،معاملے پر تنقید نہ کی جائے ، قومی اسمبلی وقفہ سوالات

بدھ 26 مارچ 2014 14:36

بجٹ 2014-15ء کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اس وقت بجٹ 2014-15ء کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کرنے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے گزشتہ پانچ سالوں میں 522 مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی، صدر مملکت کے پاس رحم کی کوئی اپیل زیر التواء نہیں تاہم صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان بات چیت ہونے تک تمام سزاؤں پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے ایک دوست ملک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی ناقابل واپسی امداد دی ہے اس معاملے پر تنقید نہ کی جائے دوست دوستوں کی مدد کرتے ہیں۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ رشید کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضال احمد نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق استعمال کریں اس لئے وزیراعظم توانائی سیکٹر پر لگا دیا، رکن اسمبلی ڈاکٹر عذراب پیجوہو کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ وسیم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ رکن اسمبلی کا سوال صوبائی معاملہ ہے ، رکن اسمبلی شیخ رشید احمد کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ یہ ایٹزر بس اتصربو ایڈ سی ڈی اے کی اجازت لی گئی ہے ،

پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ سی ڈی اے کی رضا مندی سے میٹرو بس چلائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی نگہت پروین کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم معائنہ کمیشن نے رواں مالی سال کے دوران کسی ترقیاتی منصوبے کا معاملہ نہیں کیا ، ڈاکٹر عذرا پیجوہو کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے پاس تفصیل نہیں ہے رکن اسمبلی شکیلہ لقمان کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ قیدیوں کا تبادلہ تین ملکوں کے ساتھ ہے جن میں انڈیا، افغانستان اور ایران شامل ہیں، رکن اسمبلی شکیلہ لقمان کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل خان نے ایوان کو بتایا کہ بورڈ آن ڈائریکٹرز اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی بینکوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ذمہ دار ہیں تاہم سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بطور ریگولیٹر نگرانی کاموثر نظام قائم کیا ہے، اسد عمر کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں پٹرولنگ سسٹم کی تشکیل نو کی گئی ہے، نفیسہ عنایت اللہ خٹک کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈرگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، مزاروں اور کچی آبادی میں ڈرگ کیخلاف آپریشن کیا گیا ہے، اسد عمر کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے بتایا کہ حکومت نے طے شدہ اہداف حاصل کر لئے ہیں ، بیلم حسنین کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ رواں مسالی سال کے کیلئے بجٹ 1651 بلین روپے ہے، ڈی جی پی 2.3 فیصد جبکہ پچھلے سال 8 فیصد تھا، خسارے کو اسی سطح پر رکھنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی قرضہ جات کے مختلف ٹرم سے پاکستان نے 65 سال کے قرضہ میں سے چھ فیصد ادا کر دی ہے ، آئی ایم ایف کو ادائیگی کی ہے،

انہوں نے بتایا کہ بجلی کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران حکومت کی جانب سے حاصل کردہ قرضہ 237749 ملین امریکی ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے دوستی کی بنیاد پر حکومت کو پیسے دیئے ہیں اس پر تنقید نہیں کرنی چاہئے ، ملک کے اندرونی قرضہ جات 714.1 ارب روپے ہیں، ڈاکٹر شیرین مہر النساء مزاری کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے مسٹر رابرٹ ایم کولنگ پاسپورٹ نمبر445226448، امریکی شہری اور مسٹر کیمرون جیمز فیکنشن پاسپورٹ نمبر099155369 برطانوی شہری کے ورک ویزوں کی توسیع منسوخ کی ہے اس کے بعد ان کے ویزے کی منسوخی اور ان کو ڈی پورٹ کرنے کے ضمن میں 23 جولائی 2013ء کو پندرہ یوم کے اندر ان کے انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کے ساتھ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اسلام آباد اور سپیشل برانچ اسلام آباد پولیس کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں، ڈاکٹر شیریں مزاری کے سوال کے جواب میں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت ملک میں منشیات کے جرائم میں 444 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 100 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے 70 افراد کی سزائے موت منسوخ کی ہے ان میں کم عمر غیر ملکی آٹھ ہیں ، ڈاکٹر عارف علوی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے بتایا کہ سیلز ٹیکس میں جعلی اور فرضی انوائسز تیار کرنیوالے افراد کو قانون کے مطابق بلاک کردیا ہے 1.2 بلین کی ٹیکس چوری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سے نو سال کے عرصے میں غیر ملکی قرضے واپس کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی طرح معاشی پالیسیاں جاری رہیں تو اگلے دس سال میں سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل ہونگے ۔