ہماری ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،سری لنکا کو بھی شکست دینگے ، سٹورٹ براڈ ،انگلینڈ ٹیم اپنا دوسرا میچ (کل) سری لنکا کے خلاف کھیلے گی

بدھ 26 مارچ 2014 14:35

چٹاگانگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،سری لنکا کو بھی شکست دینگے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

سٹورٹ براڈ نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تاہم کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہمیں اب بھی یقین ہے کہ ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور ہم ورلڈ ٹی ٹونٹی میں عملی طور پر اس کا ثبوت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں جن کی موجودگی میں ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں تاہم اس مقصد کے حصول کیلئے تمام کھلاڑیوں کو اپنی خامیوں کو دور کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا ورلڈ کلاس ٹیم ہے اس کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں انگلینڈ ٹیم اپنا دوسرا میچ (کل) جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :