تھرمیں غذائیت کی کمی سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر مزید فنڈز کی ضرورت ہے اقوام متحدہ،تھرپارکر میں غذائیت کی کمی ، ہسپتال میں داخلے اور بچوں کی اموات کی تعداد میں اضافے کی اطلاعات ہیں ، بیان

بدھ 26 مارچ 2014 14:35

تھرمیں غذائیت کی کمی سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر مزید فنڈز کی ضرورت ہے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ تھرمیں غذائیت کی کمی سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر مزید فنڈز کی ضرورت ہے ۔یہ بات اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریذیڈنٹ اور انسانی امداد کے رابطہ کار نے ایک بیان میں بتائی ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ نے کہا کہ خشک سالی کا شکار علاقے تھرپارکر میں غذائیت کی کمی کے بحران سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں غذائیت کی کمی ، ہسپتال میں داخلے اور بچوں کی اموات کی تعداد میں اضافے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :