آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات ، مالاکنڈ ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور مکران میں بارش کا امکان

بدھ 26 مارچ 2014 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور مکران میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، سرگودھا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش ہوئی ۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش دیر میں انتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ، کشمیر ، مکران اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ملک میں سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں پر درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ منفی تین ، اسلام آباد میں آٹھ ، پشاور دس ، لاہور چودہ اور کراچی میں درجہ حرارت بائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ -

متعلقہ عنوان :