فرانسیسی جیلوں میں قید مسلمانو ں کو حلال کھانے مہیاکرنے کا عدالتی حکم

بدھ 26 مارچ 2014 14:28

فرانسیسی جیلوں میں قید مسلمانو ں کو حلال کھانے مہیاکرنے کا عدالتی حکم

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء)فرانس کی عدالت نے جیلوں میں قید مسلمانوں کو حلال کھانے مہیا کرنے کا حکم دیدیا،میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس کے شہر گرینوبل کے ایک انتظامی ٹرائبیونل نے اپنے فیصلے میں کہاکہ اگر جیل حکام ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو یہ مسلمانوں کے اپنے دین پر عمل کے حق کی خلاف ورزی ہوگی۔