ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ پہنچ گیا

بدھ 26 مارچ 2014 14:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ پہنچ گیا، موسم گرما کیساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ میں اضافے نے لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، شہروں میں 12 جبکہ دیہات میں 14 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار 9 ہزار جبکہ طلب12ہزار میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

3 ہزار میگاواٹ شارٹ فال کی وجہ سے شہروں میں10 سے 12 اور دیہات میں 14 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بعض شہروں میں یہ دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔سندھ کے زیادہ تر شہروں میں موسم گرم کا آغاز ہوچکا ہے اور کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری طبقہ اور گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پنجاب میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے،مختلف شہروں میں ہر 2 گھنٹے بعد 3،3 گھنٹے بجلی کی بندش سے لوگ پریشان ہیں، فیصل آباد کی صنعتوں میں بھی کام متاثر ہے۔خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہری علاقے کم از کم 12 اور دیہات 14 سے 16 گھنٹے تک بجلی سے محروم رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :