کترینہ کیف اور سلمان خان کے درمیان دوریاں حد سے بڑھ گئیں

بدھ 26 مارچ 2014 13:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) کترینہ کیف اور سلمان خان کے درمیان دوریاں حد سے بڑھ گئیں‘ کترینہ کیف نے سلمان خان کو چھوڑ کر رنبیر کپور سے پینگیں بڑھانا شروع کر دیں تو سلمان خان رومانیہ کی حسینہ کی زلفوں کے اسیر ہو گئے-کترینہ کیف نے توحد ہی کر دی سلمان خان کے بیش قیمت تحائف کی ناقدری شروع کر دی-سلمان خان کی جانب سے تحفے میں دی گئیں بیش قیمت گاڑیوں کو بیچنے کا فیصلہ کر لیا- کترینہ کیف کی سلو میاں سے دوستی کیا ٹوٹی انہوں نے ان کے تحفوں کو بھی زندگی سے نکالنا شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ پرانی بات نہیں جب کترینہ کیف اور سلمان خان کے درمیان عشق کے چرچے ہر سو عام تھے اور سلو میاں اپنی دوست کو کروڑوں روپے مالیت کے تحفے اس طرح دیتے تھے جیسے کوئی بچے کو ریوڑیاں دے رہا ہو، سلو میاں کے ان قیمتی تحائف میں دو بیش قیمت گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کترینہ نے دبنگ خان سے دوستی ختم ہونے کے بعد رنبیر کپور سے محبت کی پینگیں بڑھانا شروع کردیں تو سلومیان بھی رومانیہ کی حسینہ لولیا وانچر کی زلفوں کے اسیر ہوگئے، جب محبت ہی نہ رہی تو پھر تحفوں کی کیا اہمیت یہی سوچتے ہوئے بار بی ڈول نے سلمان خان کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی گاڑیاں بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔

کترینہ نے رنبیر سے محبت کی پینگیں بڑھانا شروع کردیں تو سلومیان بھی رومانیہ کی حسینہ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے-

متعلقہ عنوان :