علی پور چٹھہ میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر سوتیلی ماں اور بہن کو قتل کر دیا

بدھ 26 مارچ 2014 13:01

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) علی پور چٹھہ کے نواحی علاقے میں بھائیوں نے شک کی بناء پر سوتیلی ماں اور بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل وزیرآباد کے علاقے علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں وزیر کے چٹھہ میں محمد اشرف کے سوتیلے بیٹوں مصطفی اور مرتضی نے اپنے چچا زاد بھائی افضل کے ساتھ مل کر شک کی بناء اپنی سوتیلی ماں فرزانہ بی بی اور بہن ندا بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شک تھا کہ فرزانہ اور ندا کے کسی مرد کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں، مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :