بالی ووڈ میں بہتر رسپانس اور پیار ملا، شادی 5 سال بعد کروں گی، سارہ لورین
بدھ 26 مارچ 2014 12:28
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے پانچ برس بعد شادی کرنے کا اعلان کردیا، لیکن شادی کے لیے لڑکا پاکستان اور ہندوستان سے نہیں بلکہ کسی مغربی ملک سے چُنا جائے گا، شادی فیملی کی رضامندی کے ساتھ ہو گی اور اس کے لیے پاکستان اور بیرون ملک پروقار تقریب کا بھی انعقاد ہو گا۔
شادی کے بعد خاوند کی رضامندی کے ساتھ شوبز سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ سارہ لورین نے بتایا کہ شادی کے خواہشمندوں کی لمبی فہرست بن چکی ہے جن کا تعلق پاکستان اور بھارت سے ہے لیکن فی الحال میری تمام تر توجہ اپنے پروجیکٹس پر ہے، شادی کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے اور ابھی میرے پاس کافی وقت ہے، اس لیے میں شادی سے پہلے کچھ ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جو میری منفرد پہچان بنے اور لوگ اس کو برسوں یاد رکھ سکیں، میں پانچ برس بعد شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں اور اس میں میری فیملی کی رضامندی بھی شامل ہو گی، شادی کے لیے کسی مغربی ملک سے سپنوں کے راجا کا انتخاب کرونگی، میں ایسا سوچتی ہوں مگر قسمت میں جو بھی ہو گا وہی میرا جیون ساتھی بنے گا، شادی کے بعد شوبز سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتی ہوں لیکن اس کے لیے باہمی رضامندی کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔(جاری ہے)
سارہ لورین نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بالی ووڈ میں بہتر رسپانس مل رہا ہے اور یہاں پر لوگوں کیطرف سے بھی محبت اور پیار کا پیغام ملتا ہے۔
مجھے یہ جان کر بیحد خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان میں اب بھارتی فنکار تیزی کے ساتھ آ جا رہے ہیں۔ نصیرالدین شاہ، اوم پوری، دیویا دتہ، میکاسنگھ، ہنس راج ہنس اور رضا مراد کو جس طرح سے پاکستان میں خوش آمدید کہا گیا اور محبت کا تحفہ دیا گیا، یہ واقعی مثالی بات ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوریوں کا خاتمہ صرف اور صرف فنکار ہی کر سکتے ہیں، آرٹ کا رشتہ سب سے زیادہ مضبوط رشتہ ہوتا ہے، جس طرح ایک فنکار کسی سرحد کا محتاج نہیں ہوتا، اسی طرح آرٹ بھی کسی سرحد کا محتاج نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے فنکاروں کو مل کر ایسے پروجیکٹس کرنے چاہئیں کہ جس سے نفرتوں کی دیوار ٹوٹنے لگے، اس خطے میں امن، دوستی اور ترقی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہوں، اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارا رہن سہن، رسم و رواج، ثقافت اور بہت سی چیزیں مشترک ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سارہ لورین نے کہا کہ پاکستان میں بھی دو فلمیں سائن کی ہیں جن کی شوٹنگ کے لیے پہلے کراچی اور پھر شمالی علاقوں میں جائوں گی، اس سلسلہ میں باقاعدہ معاہدہ سائن کرلیا ہے اورجونہی شوٹنگ شیڈول ترتیب دیاجائے گا تومیں پاکستان آئونگی۔ اس دوران میں اپنی فیملی کے علاوہ قریبی دوستوں سے بھی ملاقات کرونگی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
-
میرے پسندیدہ اداکارہ ورون دھوان اورکارتک آریان ہیں،کریتی سنین
-
بیٹی اننیا کے ادیتیا کیساتھ ریلیشن پر بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، والد
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
انڈیا کی میگا سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ کا دھماکے دار ٹیزرجاری
-
رنویر سنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
بابر اعظم کی جانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر
-
معلوم نہیں تھا سلمان خان میری زندگی بدل دیں گے، زرین خان
-
پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا
-
چہرے کے ڈمپل کے سبب اداکاری کیلئے سلیکٹ ہوا تھا: فیصل رحمٰن
-
بجرنگی بھائی جان 2 کا اسکرپٹ تیار، جلد سلمان خان کو سنائیں گے، پروڈیوسر
-
حمائمہ ملک کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.