کراچی،مختلف واقعات میں پیپلزپارٹی کے کارکن سمیت پانچ جاں بحق ، چار زخمی

بدھ 26 مارچ 2014 11:55

کراچی،مختلف واقعات میں پیپلزپارٹی کے کارکن سمیت پانچ جاں بحق ، چار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نے پیپلزپارٹی کے کارکن سمیت مزید چار افراد کی جان لے لی ، ادھر سائٹ کے علاقے میں بس میں سی این جی بھروانے کے دوران سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ کراچی میں قتل و غارت کا سلسلہ رک نہ سکا ، عیسیٰ نگری کے قریب پیپلزپارٹی کے کارکن زوہیب حسن کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

کورنگی کے قریب ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ سے سبزی منڈی کا آڑھتی یاسین آرائیں جاں بحق ہو گیا۔اورنگی میانوالی کالونی میں گولیاں مار کر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ۔اورنگی ٹاؤن سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔ دوسری طرف گارڈن پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزم گرفتار کر لیے ہیں جبکہ سائٹ کے علاقے میں سی این جی بھرواتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے بس میں زوردار دھماکا ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے ۔ دھماکے میں بس مکمل تباہ ہو گئی جبکہ قریب کھڑی دوسری بس کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :