دنیا جانتی ہے کبھی ڈرون حملوں کو قبول نہیں کیا ، وزیر اعظم

بدھ 26 مارچ 2014 11:55

دنیا جانتی ہے کبھی ڈرون حملوں کو قبول نہیں کیا ، وزیر اعظم

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر ڈرون حملوں کو ملکی خود مختاری کے خلاف قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے کبھی ڈرون حملوں کو قبول نہیں کیا۔ ہیگ میں عالمی جوہری کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا ملک کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، کراچی میں آپریشن کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے ایک بار پھر ڈرون حملوں کو ملکی خودمختاری کے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے ہم نے حملوں کو کبھی قبول نہیں کیا۔عمران فاروق قتل کیس کے مطلوب ملزموں کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے بارے میں وزیر داخلہ چودھری نثار سے پوچھ لیں۔وزیر اعظم لندن میں سارا وقت اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گے ۔ اس دوران انکی صاحبزادی مریم نواز کے گھٹنے کا آپریشن بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :