طالبان کی سیاسی شوریٰ سے مذاکرات کیلئے دونوں کمیٹیوں کے اراکین ٹل پہنچ گئے

بدھ 26 مارچ 2014 11:49

طالبان کی سیاسی شوریٰ سے مذاکرات کیلئے دونوں کمیٹیوں کے اراکین ٹل پہنچ ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) طالبان کی سیاسی شوریٰ سے مذاکرات کیلئے دونوں کمیٹیوں کے اراکین ٹل پہنچ گئے ہیں۔ جہاں سے وہ شمالی وزیرستان کے بارڈر پر واقع علاقہ بولان خیل کے راستے نا معلوم مقام پر روانہ ہو گئے۔کمیٹیوں کے اراکین کے ساتھ سیاسی شوریٰ کے اہم رکن اعظم طارق کو بھی دیکھا گیا ہے۔ دوسری طرف سیاسی شوریٰ کے اراکین اور سربراہ قاری شکیل کو خوشالی کے علاقہ میں دیکھا گیا ہے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مذاکراتی اجلاس شروع ہو چکا ہے تاہم جگہ کے حوالے سے متصادم بیانات آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طالبان کی سیاسی شوریٰ سے براہ راست مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ طالبان کی سیاسی شوریٰ نے حکومتی کمیٹی سے اتحاد کے حوالے سے سوال اور کہاں تک ہونے تک بات چیت کی جا رہی ہے۔ جن پر حکومتی کمیٹی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے رابطہ کیا ہے اور ان سے اپنے اختیارات کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔وزیر داخلہ نے ان کو تمام اختیار دیتے ہوئے ان کو ہدایت کی ہے کہ وہ طالبان کی قید میں مغویوں کی رہائی کیلئے کوشش کریں۔ توقع ہے کہ آج کے ہونیوالے مذاکرات ابتدائی مرحلے میں قیدیوں کی رہائی کا اعلان ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :