دبنگ خان این جی او کی تشہیری مہم میں مصروف‘ تقریب میں ڈانس کیا

منگل 25 مارچ 2014 23:01

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی این جی او کی مہم کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی اور ذہنی معذور افراد کیساتھ رقص بھی کیا۔ دبنگ ہیرو سلمان خان ان دنوں این جی او ”ویر“ کی تشہیری جمہم میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ممبئی میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں جب ایک معذور لڑکی نے ڈانس کیا تو سلو میاں سے بھی نہ رہا گیا اور وہ بھی رقص کرنے لگے۔ سلمان خان کی این جی او کا مقصد معذور افراد کو روزگار کی فراہمی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ این جی او کی مدد سے ایک سال کے دوران ایک ہزار سے زائد معذور افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :