نئی ہارر تھرل فلم ”13 سائنز“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا‘ فلم 18 اپریل کو ریلیز ہوگی

منگل 25 مارچ 2014 23:01

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) پیسوں کی خاطر خطرناک گیم کا حصہ بننے والے شخص کے گرد گھومتی ہالی ووڈ کی نئی ہارر تھرل فلم 13 سینز کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار ڈینیئل اسٹیم کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی کا آغاز ایک ایسی پراسرار فون کال سے ہوتا ہے جس کے ذریعے ایک پریشان حال شخص کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسے ایسے گیم شو کا حصہ بنالیا گیا ہے جو 13 خطرناک ٹاسکس پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

فون پر نامعلوم شخص کی جانب سے پوشیدہ کیمروں کی نگرانی میں تمام ٹاسکس کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد اس شخص کو ملین ڈالرز کا انعام دئیے جانے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔ تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہالی ووڈ اداکاروں پرلمین‘ مارک ویبر‘ روٹینا ویزلی‘ کرسٹوفر بیری اور برٹنی ایلگر اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ سنسنی خیز واقعات کی عکاسی کرتی یہ فلم 18 اپریل کو امریکی سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :